Aaj Logo

شائع 29 اگست 2023 05:44pm

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مسائل کو سفارتی چینلز کے ذریعے حل کیا جائے، افغان ناظم الامور

افغان ناظم الامور سردار احمد شکیب نے دفتر خارجہ آمد پر سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پیچیدہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دورانِ ملاقات سردار احمد شکیب نے کہا کہ مسائل کو سفارتی چینلز کے ذریعے حل کیا جائے۔

افغان ناظم الامور نے کہا کہ دو طرفہ مسائل منطقی طریقے سے بہتر طور پر حل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے سائرس قاضی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

Read Comments