Aaj Logo

شائع 29 اگست 2023 09:37pm

نیٹ میٹرنگ کیا ہے، کب شروع ہوئی، حکومت اسے ختم کیوں کررہی ہے

ملک میں نیٹ میٹرنگ کا نظام بڑی دھوم دھام سے لایا گیا اور اب بتایا جارہا اس کو بھی ختم کرنے کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ نیٹ میٹرنگ ہے کیا کب شروع ہوا اور اب حکومت اسے ختم کیوں کرنا چاہتی ہے، اس کی تفصیلات ذیل میں دی جارہی ہیں۔

پہلے پالیسی بناؤ پھر ختم کردو، آئے روز سرکار کی بدلتی پالیسیاں بھی ملک میں بحرانوں کی ایک بڑی وجہ خیال کی جارہی ہیں۔

2015 میں نیپرا نے نیٹ میٹرنگ متعارف کروایا، 2018 میں مزید خامیاں دور کرکے باقاعدہ نیٹ میٹرنگ نصب کرکے اسکا ٹیرف متعین کیا گیا۔

ساتھ ہی سولر سسٹم نیپرا کے اتھورائزڈ یلرز سے عوام کو لگوانے کا عمل شروع کیا گیا تھا، جس کے بعد سولر پلیٹ بمعہ نیٹ میٹرنگ لاکھوں روپے میں نصب کروائے گئے۔

اب ایک نئی منطق کے تحت نیٹ میٹرنگ سے بجلی خریداری کے فارمولے ریورس کرنے کی تجویز آگئی۔

کیپسٹی چارجز میں اضافہ کو جواز بنانے سے ایک ہزار میگا واٹ سولر سسٹم سے پیدا بجلی رکنے کا خدشہ ہے۔

نینشنل انرجی افیشنزی اتھارٹی کے ایم ڈی سردار معظم نے بتایا کہ فی الحال یہ صرف تجویز ہے لیکن دنیا گرین انرجی اور سستی توانائی کو متبادل کے طور پر استعمال کررہی یہی مستقبل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

بجلی کے بل میں نمایاں کمی کا سستا فارمولا

دنیا میں ونڈ اور سولر انرجی کی طرف اب سب سے زیادہ توجہ دی جاری لیکن پاکستان میں اسکی حوصلہ افزائی کے بجائے ان کی حوصلہ شکنی کرنا مستقبل میں بجلی کے بڑے مسائل کا پیش خیمہ بھی ہوسکتی ہے۔

Read Comments