Aaj Logo

شائع 30 اگست 2023 08:54am

راولپنڈی: اسکول وین میں ڈیزل لیک ہونے سے آگ لگ گئی

راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد قالونی میں ڈیزل لیج ہونے سے اسکول وین میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق شاہ خالد قالونی میں بچوں کو اسکول کے جانےوالی وین میں اچانک آگ لگی مگر خوش قسمتی سے تمام طلبا اور ڈرائیور محفوظ رہے۔

ریکسیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو فائر فائٹرز نے وین میں لگی آگ پر قابو پایا جب کہ وین میں سوار طلباء اور ڈرائیور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

Read Comments