اپ ڈیٹ 30 اگست 2023 01:22pm

امریکی ریسٹورنٹ باوردی اہلکاروں کو کھانا سرو کرنے سے انکاری کیوں

سان فرانسسکو پولیس آفیسرز ایسوسی ایشن نے امریکی ریسٹورنٹ چین کی طرف سے متعارف کروائی جانے والی پالیسی پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔

امریکا میں عرب اسٹریٹ فوڈ ریسٹورنٹس اور بیکریوں کی اس مقامی چین نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو کھانا پیش نہیں کریں گے جو مسلح ہو۔

ریم کیلیفورنیا کے اس اقدام پر پولیس آفیسرز ایسوسی ایشن نے 24 اگست سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرپوسٹ کیا، “کسی بھی اہلکار کو اجازت نہیں ہے۔ یہ بیکری چین ریم کی تصدیق شدہ پالیسی ہے’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اُن کے ایک افسر کو گزشتہ ہفتے یونیفارم میں ہونے اور اسلحہ رکھنے کی وجہ سے اس ریسٹورنٹ نے کھانا دینے سے انکار کر دیا تھا۔

پولیس آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ پالیسی امریکی فوج کے ارکان پر بھی لاگو ہوسکتی ہے۔

ایکس پوسٹ میں ایسوسی ایشن نے کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں سے ایک ریم کے ایگزیکٹو کی جانب سے سان فرانسسکو پولیس آفیسرز ایسوسی ایشن کو بھیجی گئی ای میل کا اسکرین شاٹ تھا۔

ای میل میں کمپنی کی پالیسی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ، ’ریمز میں ہماری پالیسی ہے کہ ہم وردی میں ملبوس کسی بھی مسلح شخص کو کھانا سرو نہیں کریں گے‘۔

ریسٹورنٹ کے اس اقدام نے تنازع کو جنم دیا ہے۔ پولیس آفیسرز ایسوسی ایشن نے امتیازی پالیسیوں میں شفافیت کا مطالبہ کیا۔

Read Comments