Aaj Logo

شائع 30 اگست 2023 12:34pm

سوات: 4 دن قبل چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان جیل سے رہائی کے بعد جاں بحق

سوات میں چار دن قبل چوری کے الزام میں گرفتار نوجوان جیل سے رہائی کے بعد جاں بحق ہوگیا ہے۔

نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ نے لاش مٹہ چوک پر رکھ کر احتجاج کیا گیا، ان کا کہنا ہے کہ ثناء اللہ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کی کہ نوجوان پر پولیس نے تشدد کیا تھا جس کی وجہ سے وہ آج وفات پا گیا۔ پولیس نے کہا کہ نوجوان کیوں جاں بحق ہوا ہے تفتیش کررہے ہیں۔

Read Comments