رضوانہ کی ری کنسٹرکٹو سرجری جاری، سرکا زخم تاحال بہتر نہ ہوا

رضوانہ کی حالت اب بہتر ہے، اسپتال انتظامیہ
شائع 30 اگست 2023 01:08pm

تشدد کا نشانہ بننے والی گھریلو ملازمہ کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ رضوانہ کو آج آرام دیا جائے گا، زخموں کی ڈریسنگ جمعرات کو ہوگی۔

شدد کی شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کو جنرل ہسپتال لاہورمیں طبی سہولیات کی فراہمی چھتیس روز سے جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رضوانہ کی حالت اب بہتر ہے، آج بچی کا پلاسٹک سرجری کا کوئی سیشن نہیں ہوگا، ری کنسٹرکٹو سرجری میں جمعرات کو بچی کے زخموں کی ڈریسنگ ہوگی۔

بچی کے سر کے زخم ابھی مکمل بہتر نہیں ہوئے کل ان زخموں کے معائنے کے بعد سرجری سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

بچی کی کمر کے زخموں کی ماڈرن ڈریسنگ اور پریشر ٹیکنیک استعمال کی جاچکی ہے۔

کندھے پر فلیپ سرجری کی گئی ابھی مزید کچھ روز ری کنسٹرکٹو سرجری کے سیشنز جاری رہیں گے۔

Read Comments