Aaj Logo

شائع 30 اگست 2023 01:19pm

اُمید ہے پاکستان میں صاف و شفاف الیکشن ہونگے، امریکی سفیر

پاکستان میں توینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں صاف و شفاف اور قانون کے مطابق الیکشن کے انعقاد کی امید ظاہر کی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امید ہے پاکستان اپنے صاف و شفاف انتخابات آئین و قانون کے مطابق کرائے گا۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام انتخابات کے ذریعے اپنی نئی قیادت منتخب کرے گی۔

ٰیاد رہے کہ چند روز قبل مریکی سفیر نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کرکے شفاف انتخابات اور آئی ایم ایف معاہدے پر عمل پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکی سفیر کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات، شفاف انتخابات، آئی ایم ایفمعاہدے پر عمل پر زور

گزشتہ سال پاک امریکا تعلقات کی صحیح طاقت سامنے آئی،امریکا

امریکا پاکستان کے نگراں وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کاخواہاں

دوسری جانب نگراں وزیراعظم کی تقرری کے بعد امریکی وزارت خارجہ کا بھی ایک بیان میں کہنا تھا کہ انوارالحق کاکڑ نئے نگراں وزیرِ اعظم ہیں، وہ ملک میں انتخابات کروانے کی تیاری کر رہے ہیں تو ہم ان کے اور ان کی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

Read Comments