Aaj Logo

شائع 30 اگست 2023 08:31pm

مسئلہ کشمیر پر بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پرلایا جائے، یورپی ارکان پارلیمنٹ

یورپی ارکان پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کا مذاکرات پر لانے کے لئے صدر اور نائب صدر یورپی کمیشن کو خط لکھ دیا۔

یورپی ارکان پارلیمنٹ نے یورپی کمیشن کے صدر اور نائب صدر کو خط لکھا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

یورپی ارکان پارلیمنٹ نے خط میں یہ بھی درخواست کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئےبھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لایا جائے، کیوں کہ اس مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں۔

Read Comments