Aaj Logo

شائع 31 اگست 2023 10:40am

لاہور: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف 6 اسکواڈ تشکیل

لاہورمیں محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اور ضلعی حکومت کی ہدایت پراسموگ سے بچاؤ کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن مزید کردیا ہے۔

سیکرٹری آرٹی اے کی سربراہی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فٹنس سرٹیفیکیٹ نہ رکھنے والے گاڑیوں کے خلاف چھ اسکواڈ تشکیل دیے گئے ہیں۔

گزشتہ رات سیکرٹری آر ٹی اے اور ان کا عملہ نے رات گئے تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں بھاری جُرمانے بھی کیے۔

سیکرٹری آر ٹی اے کا کہنا ہے کہ لوگوں کی صحت ان کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے اسموگ کی روک تھام کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Read Comments