Aaj Logo

شائع 01 ستمبر 2023 12:06pm

لاہورہائیکورٹ سموگ کے تدارک کیلئے مارکیٹیں رات 10 بجے بند نہ کروانے پربرہم

لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے مارکیٹیں رات 10 بجے بند نہ کرانے پر ڈی سی لاہور پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر جسٹس شاہد کریم شہری ہارون فاروق نے سماعت کی۔

عدالت میں درخواست میں کہا کہ مارکیٹس کو 10 بجے بند ہونا چاہئے مگر وہ کھلی رہتی ہیں، جس پرعدالت نے ڈی سی لاہور پر اظہار برہمی کیا۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہوم ڈیلوری کے اوقات کارغیر متعین کردیے جائیں، جس پرعدالت نے اوقات کارغیرمتعین کرنے پرآمادگی کا اظہار کیا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ڈی سی اور ڈی آئی جی آپریشنز 11:30 پر پیش ہوں اور ڈی جی پی ایچ اے کو پیر کے روز پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

Read Comments