Aaj Logo

شائع 02 ستمبر 2023 07:15pm

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، داعش کی 5 دہشتگرد خواتین گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش سے منسلک 5 مبینہ دہشت گرد خواتین کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق لاہور سے 3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں سے ممنوعہ کتابیں، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

خواتین کی شناحت، فاخرہ، سعدیہ، ایمن، جویریہ اور فائزہ کے نام سے ہوئی، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Read Comments