Aaj Logo

شائع 02 ستمبر 2023 09:35pm

کانگو میں سونا لے جانے والے قافلے پر حملہ، 2 چینیوں سمیت 4 ہلاک

افریقی ملک کانگو میں سونا لے جانے والے قافلے پر حملے میں دو چینی شہریوں سمیت چار افراد مارے گئے۔

ٹی ایس ایم مائننگ سے تعلق رکھنے والے چار گاڑیوں کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، جو جنوبی کیوو صوبے کے فیزی علاقے میں کمبی ندی کے قریب ایک مقام سے سونا لے جا رہا تھا۔

فیزی کے سیمی بدی بنگا کلوند جی نامی ایک اہلکار نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ حملہ آوروں نے ’سونے کے پارسل چرائے اور جھاڑیوں میں لے گئے‘۔

ہلاک ہونے والے دیگر دو افراد میں ایک سپاہی اور ایک ڈرائیور تھے۔

مزید پڑھیں

شام میں مہنگائی کیخلاف مظاہروں کا رخ صدر بشار الاسد کی طرف مڑگیا

ممبئی پولیس نے تاج ہوٹل پر دہشتگرد حملے کی اطلاع دینے والادھرلیا

طالبان نے قیمتی معدنیات کی کان کنی کیلئے ساڑھے 6 ارب ڈالر کے معاہدےکرلیے

کالوندجی نے بتایا کہ اس حملے میں تین دیگر زخمی بھی ہوئے جس میں ایک کان کا چینی ملازم اور دو مقامی (فوجی اور کارکن) شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور ہمسایہ منیما کے علاقے سے تھے۔

چین، کانگو یں ایک بڑا سرمایہ کار ہے جہاں منافع بخش معدنی کان کنی کی صنعت پر ایشیائی طاقت کا غلبہ ہے۔

اس کا علاقہ جنوبی کیوو مسلح گروپوں کی طرف سے کئی حملوں کا مرکز ہے جہاں مقامی لوگوں اور چینی کان کنی کی فرمز کے درمیان تناؤ اور تشدد ہوتا رہتا ہے۔

Read Comments