Aaj Logo

شائع 02 ستمبر 2023 10:38pm

بھارت کی وجہ سے عالمی ایونٹ نہیں چھوڑ سکتے، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ انٹرنیشنل ایونٹ ہے، بھارت کی وجہ سے عالمی ایونٹ نہیں چھوڑ سکتے۔

آج نیوز کے ”پروگرام روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت کے میدانوں میں پاکستان کا پرچم لہرائے گا اور پاکستانی ٹیم بھارت سے ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس آئے گی۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے، میں کپتان بابر اعظم کی فین ہوں، بابراعظم کا بیٹنگ اسٹائل منفرد ہے۔

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا کا ”پروگرام روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویرات کوہلی بڑے کھلاڑی ہیں، ان کا پاکستانی ٹیم سےملاقات کرنا خوش آئند ہے۔

میچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بولرز نے اپنا کام پورا کیا، تاہم بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہوگیا۔

Read Comments