نوشکی، مزدا اور ویگن میں تصادم، 4 افراد جھلس کر جاں بحق

حادثہ آر سی ڈی شاہراہ جورکین کے مقام پر پیش آیا، لیویز ذرائع
شائع 03 ستمبر 2023 09:31am

بلوچستان کی تحصیل نوشکی میں مزدا اور ویگن میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی حادثہ آر سی ڈی شاہراہ جورکین کے مقام پر پیش آیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Read Comments