Aaj Logo

شائع 04 ستمبر 2023 09:13am

شہر کے کھلے مین ہولز: مافیا گٹر کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، میئر کراچی

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بچوں کے گٹر میں گرنے کے واقعات افسوسناک ہیں۔

لیاری میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کوئی مافیا گٹر کے ڈھکنوں کی چوری میں سرگرم ہے، سیاسی مخالفین کو مل بیٹھنے کی دعوت بھی دے دی۔

شہر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کھلے سیکڑوں مین ہولز کے ڈھکن نہ لگائے جاسکے۔

جمشید روڈ پر بیچ شاہراہ پر کھلا مین ہول انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ مین ہول پچھلے سات ماہ سے کھلا ہے کوئی بند کرنے نہیں آیا۔

بزنس ریکارڈ روڈ پر شاہراہ کے بیچ دو بڑے مین ہولز پر کوئی ڈھکن موجود نہ ہونے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی گئی ہے۔

سردارعبدالرب نشتر روڈ کی تو یہاں گٹر ابلتے مین ہولز نے انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھول دی۔

Read Comments