کراچی: الہ دین پارک کے قریب پیٹرول پمپ کے عملے کو لوٹ لیا گیا

ملزمان پیٹرول پمپ کے عملے سے 68 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
شائع 04 ستمبر 2023 01:03pm

کراچی کےعلاقے گلشن اقبال الہ دین پارک کے قریب پیٹرول پمپ کے عملے کو لوٹ لیا گیا ہے۔

ایس پی گلشن عزیراحمد کا کہنا ہے کہ ملزمان پیٹرول پمپ کے عملے سے 68 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

عزیر احمد نے کہا کہ ملزمان عملے کے ساتھ موجود گارڈ سے اسلحہ بھی چھین کر فرار ہوئے ہیں، واقعہ اب سے کچھ دیر قبل پیش آیا ہے۔

Read Comments