Aaj Logo

شائع 04 ستمبر 2023 01:42pm

غیر قانونی ایرانی پیٹرول بھی 100 روپے مہنگا ہوگیا

غیر قانونی طور پر کوئٹہ کے گنجان آباد محلوں میں ایرانی پٹرول فروخت کرنے والے منی پمپس نے لوٹ مار کی انتہا کر دی۔

پیٹرول کے نرخوں میں حالیہ اضافے نے غریبوں کے ساتھ متوسط طبقے کی بھی کمر توڑ دی، ایسے میں امید کی ایک کرن ایرانی پیٹرول تھا جسے کوئٹہ میں 180 روپے لیٹر فروخت کرنے کے لیے باقاعدہ اجازت دی گئی تھی۔

تاہم اب گلی محلوں میں قائم منی پیٹرول پمپوں نے بھی من مانی شروع کر دی ہے اور پیٹرول 280 روپے لیٹر فروخت کرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پیٹرول 97 اور ڈیزل 90 روپے فیلیٹر

پیٹرول، ڈیزل پر کتنا ٹیکس اور مارجن ہے، تفصیلات سامنےآگئیں

گنجان آباد علاقوں میں قائم منی پیٹرول پمپ عوام کے جان و مال کے لیے بڑا رسک ہیں پھر بھی ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں لائی جا رہی اور نہ ہی مقرر کردہ نرخ پر عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

Read Comments