Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

پیٹرول، ڈیزل پر کتنا ٹیکس اور مارجن ہے، تفصیلات سامنے آگئیں

فی لیٹر پیٹرول پر 7 روپے لیوی عائد ہے، دستاویز
اپ ڈیٹ 16 اگست 2023 06:55pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز و مارجن کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

دستاویزکے مطابق پیٹرول پر 72 روپے 18 پیسے فی لیٹر ٹیکسز اور مارجن عائد کردیا گیا ہے، پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 218 روپے 32 پیسے بنتی ہے جب کہ پیٹرول پر 55 روپے فی لیٹر لیوی برقرار ہے۔

دستاویزکے مطابق پیٹرول پر عائد آئی ایف ای ایم 1.50 روپے اضافے کے بعد4.13 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی جب کہ پیٹرول پر ڈیلر مارجن 7 روپے اور او ایم سی مارجن 6 روپے فی لیٹر عائد ہے۔

اس کے علاوہ 16 اگست کو ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 233.19 روپے بنتی ہے، حکومت نے ڈیزل پر 60.21 روپے فی لیٹر ٹیکسز اور مارجن عائد کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب کے مختلف شہروں میں پمپ مالکان نے پیٹرول کی فروخت بند کردی

ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 10 روپے کا اضافہ

اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

دستاویز کے مطابق ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرارہے، اس پر او ایم سی مارجن میں 24 پیسے کا اضافہ کر کے 6 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی جب کہ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 7 روپے فی لیٹر عائد ہے۔

Petroleum products

petroleum prices

Petrol pump owners

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div