Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

حکومت نے پیٹرول پر عائد لیوی میں مزید اضافہ کردیا

ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر وصول کی جائے گی، وزارت خزانہ
شائع 01 جولائ 2023 10:29am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرول پر عائد لیوی میں مزید 5 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں کمی اور روس سے سستے تیل کی درآمد کے باوجود حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کی۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول پر عائد لیوی میں پانچ روپے اضافے کے بعد پیٹرول پر لیوی 50 روپے سے بڑھ کر 55 روپے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کےحکام کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائدلیوی میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر وصول کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 دنوں کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔

قبل ازیں فنانس بل 2023 میں طے شدہ پیٹرولیم لیوی میں مزید 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد لیوی 60 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ۔

اس ضمن میں ذرائع پیٹرولیم ڈیوژن کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے یکمشت نہیں ہوگا، کیونکہ صارفین پر پہلے ہی 67.50 روپے فی لیٹر ٹیکسوں کا بوجھ ہے۔

petrol price

اسلام آباد

Finance Bill

IMF program

Ministry of Finance

Petroleum Levy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div