Aaj Logo

شائع 04 ستمبر 2023 03:58pm

ٓسجل علی کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا صارفین کے جذبات بھڑکا دیے

پاکستان شوبز کے مقبول چہرے سجل علی کو ان کی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی بناء پر بےحد پسند کیا جاتا ہے، تاہم حال ہی میں ایک بولڈ فوٹ شوٹ کروانے پرصارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

سوشل میڈیا پراداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ نئے فوٹو شوٹ کیلئے قدرے بولڈ لباس میں ملبوس ہیں۔

سجل علی کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی جو ہمیشہ ہی انہیں قدرے سنجیدہ کرداروں میں دیکھتے آئے ہیں۔

صارفین کی طرف سے تبصروں میں اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

مزید پڑھیں:

سجل علی کی پہلی عالمی فلم پاکستان بھر میں ریلیز کردی گئی

اردو کی حروف تہجی، بلال مقصود کا بچوں کو شاندار تحفہ

’ماہ نور پر فخرہے‘ ، آئن اسٹائن سے زیادہ ذہین طالبہ کیلئے ملالہ کی جانب سے عشائیہ

ایک صارف نے اداکارہ کے اس طرزِ لباس کو ان کی طلاق کی وجہ قرار دیا۔

ایک صارف نے ان کے اس فوٹوشوٹ پر ”لا حول“ کہا۔

ایک صارف نے تواداکارہ کی بہن صبورعلی کو بھی زد میں لے لیا۔

ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا ۔

ایک اور صارف کو اداکارہ کا یہ گیٹ اپ بلکل پسند نہیں آیا۔

ایک صارف نے لکھا، ’پاکستانی اداکارائیں جہنم کی طرف ٹکٹس کرواتے ہوئے‘۔

ایک صارف تو اداکارہ کے اس لباس پر کافی مایوس ہوئے۔

سجل علی کے لاکھوں مداح ہیں جو انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

ان کے قابل ذکر ڈراموں میں ”کچھ ان کہی“، ”صنف آہن“، ”یہ دل میرا“، ”عشق لا“، ”آنگن“، ”یقین کا سفر“ اور ”گل رعنا“ شامل ہیں۔

سجل علی کی شادی احد رضا میر سے ہوئی تھی تاہم کچھ عرصے بعد ہی دونوں نے کوئی وجہ بتائے بغیراپنے راستے الگ کرلیے تھے۔

ٓٓ

Read Comments