Aaj Logo

شائع 05 ستمبر 2023 11:29am

چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 174 روپے اور بازار میں 190 روپے کلو ہوگئی ہے۔

شہریوں نے مہنگی چینی کا استعمال کم کردیا، دکاندار بھی قیمت میں اضافے کے باعث فروخت میں کمی سے پریشان ہیں۔

شہر میں ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 8 سے 10 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی پَر لگنے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچگئی

گھر میں ڈکیتی، ڈاکو چینی اور گھی لیکرفرار

افغانستان اسمگل کی جانیوالی چینی کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، 20 ٹرکضبط

ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا دام 174 روپے کلو ہے جس کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی مہنگی کردی گئی۔

دوسری جانب لاہور میں بھی چینی کی قیمت دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے، کہیں 175 روپے فی کلو تو کہیں ایک 190 روپے پر چینی کا ریٹ پہنچ گیا ہے۔

Read Comments