Aaj Logo

شائع 05 ستمبر 2023 07:47pm

’ایلون کو قتل کیا جاسکتا ہے‘، والد ایرول کا انکشاف

ایلون مسک کے والد ایرول مسک نے اپنے بیٹے کی حفاظت کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون پر قاتلانہ حملہ ہوسکتا ہے۔

ایلون کے والد نے ان خدشات کا اظہار میگزین ”نیویارکر“ میں ”ایلون مسک کی خفیہ حکومت“ کے عنوان سے ایک تنقیدی مضمون شائع ہونے کے بعد کیا ہے۔

اس مضمون میں خلا، یوکرین، سوشل میڈیا اور الیکٹرک گاڑیوں سمیت مختلف شعبوں میں حکومتی فیصلوں پر ایلون کے اثر و رسوخ کے بارے میں سوالات اٹھائے گئے تھے۔

مضمون میں یوکرین تنازعے میں SpaceX کے Starlink سیٹلائٹس کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ایلون کے والد ایرول مسک نے نیویارکر کے مضمون پر کڑی تنقید کی اور اسے ایک ”ہِٹ جاب“ (عوامی الفاظ میں قتل کی سُپاری) قرار دیا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نیویارکر کو ”شیڈو گورنمنٹ“ کی حمایت حاصل ہے جو ایلون کو کمزور کرنے کے ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس آرٹیکل کا موازنہ پہلے دشمن کو زیر کرنے اور اس طرح کے واقعے کے لیے لوگوں کو تیار کرنے کے حربے سے کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں خدشہ ہے کہ یہ ”شیڈو گورنمنٹ“ ایلون کو قتل کرنے کی کوشش کر سکتی ہے، تو ایرول نے ”ہاں“ کے ساتھ جواب دیا۔

ایلون مسک کو اس وقت کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر کو خریدا۔

ناقدین نے ان پر الزام لگایا ہے کہ وہ نفرت انگیز تقریر اور غلط معلومات کو پلیٹ فارم پر پنپنے دیتے ہیں۔

سابق روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ دمتری روگوزین نے اس سے قبل پچھلے سال مئی میں یوکرین کو سٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کے حوالے سے درپردہ دھمکیاں دی تھیں۔

اگرچہ انہوں نے ابتدا میں اس کا تذکرہ کچھ مزاحیہ انداز میں کرتے ہوئے کیا اور کہا، ’اگر میں پراسرار حالات میں مر جاتا ہوں، تو آپ کو جان کر اچھا لگے گا‘، ان کے اس بیان نے ایلون کی حفاظت کے بارے میں خدشات کو جنم دیا۔

روگوزین کو بعد میں برطرف کر دیا گیا اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوری بوریسوف کو ان کا متبادل مقرر کیا۔

مزید برآں، ٹوئٹر کے کچھ ملازمین نے انکشاف کیا کہ اس کے بعد ایلون مسک ہر وقت باڈی گارڈز سے گھرے رہتے تھے۔

Read Comments