شائع 05 ستمبر 2023 09:37pm

مشہورزمانہ کامیڈی فلم فکرے 3 کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ کی مشہورزمانہ کامیڈی فلم فکرے 3 کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فکرے کا تیسرا پارٹ چھ سال بعد تیار کیا گیا جبکہ فلم 28 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ ریچا چڈھا اور پلکت سمراٹ ایک دوسرے کے مدمقابل الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ دیگر کردار ان کی مدد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

فکرے 1 میں علی فضل بھی شامل تھے، اب وہ ریچا چڈھا کے خاوند ہیں لیکن فلم کا حصہ نہیں۔

علی فضل نے ایک انٹرویو میں بتایاتھا کہ انہوں نے ٹف شیڈول کی وجہ سے فلم فکرے 3 سے باہر ہونے کا فیصلہ کیا، اس لیے انہیں مداح نہیں دیکھ پائیں گے۔

فلم میں پلکت سمراٹ، منجوت سنگھ، ورون شرما، ریچا چڈھا اور پنکج ترپاٹھی اپنے اپنے کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

یہ پانچوں اداکار 2013 میں ریلیز ہونے والے ’فکرے‘ کے پہلے اور دوسرے پارٹ میں بھی شامل تھے۔

Read Comments