Aaj Logo

شائع 06 ستمبر 2023 11:01am

روس کو ہتھیاروں کی فراہمی پر شمالی کوریا کو نتائج بھگتنا پڑیں گے،امریکا

امریکا نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ کو خبر دارکرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین میں استعمال ہونے کے لیے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کی، تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ روس کو ہتھیاروں کی فراہمی شمالی کوریا پر اچھے اثرات مرتب نہیں کرے گی، جس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

روس نے منگل کو کہا تھا کہ ان کے پاس امریکا کے بیانات کے بارے میں کچھ کہنے کو نہیں ہے، جبکہ کم جونگ نے رواں ماہ روسی صدرسے ملاقات کرنے اور ان کو ہتھیاروں کی فراہمی پر بات چیت کرنے کے لیے دورے کا منصوبہ بنایا ہے۔

جیک سلیوان نے کہا کہ ہم روس کے دفاعی نظام جتنا ممکن ہوسکے اس کی ساخت کو کمزرو کرنا چاہتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ روس اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ذریعے تلاش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم شمالی کوریا پر زور دیتے رہیں گے کہ وہ روس کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کے اپنے عوامی وعدوں کی پاسداری کرے۔

واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ایڈرین واٹسن کا کہنا ہے کہ کم جونگ اور پوٹن ملاقات کا منصوبہ بنا سکتے ہیں۔

Read Comments