مالی: عسکریت پسندوں کا حملہ، 64 افراد ہلاک

جوابی کارروائی میں 50 سے زائد دہشتگرد مارے گئے
شائع 08 ستمبر 2023 09:03am

شمال مشرقی مالی میں اسلامی عسکریت پسندوں نے فوجی کیمپ اور ایک کشتی پر حملہ کردیا جس کے نیتجے میں 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک ہوگئے۔

جس کشتی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا وہ ٹمبکٹو شہر اور بامبا میں فوجی کیمپ کے قریب واقع تھی۔

حکومتی فورسز کی جوابی کارروائی میں 50 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔

حکومت نےقیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Read Comments