Aaj Logo

شائع 08 ستمبر 2023 08:21pm

کراچی: بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گیس کی بندش پر احتجاج، ٹریفک جام

کراچی میں تین ہٹی پر مارٹن کوارٹرز کے رہائشی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گیس کی بندش پر سڑکوں پر نکل آئے۔

تین ہٹی پر مارٹن کوارٹرز کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلائے۔

مظاہرین نے لیاقت آباد سے گرومندر جانے اور آنے والی سڑکیں بند کردیں۔

احتجاج کے شرکا کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود ہونے اور ٹائر جلانے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

مظاہرے کی وجہ سے تین ہٹی کے اطراف مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ جس سے شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا اور انھیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی ٹریفک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں متبادل راستہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ٹریفک کو ڈاکخانہ سے ناظم آباد اور گرومندر سے جمشید روڈ کی طرف اور لسبیلہ سے ناظم آباد کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

احتجاج کے شرکا کہنا تھا کہ علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور گیس بھی بند کر دی جاتی ہے۔

Read Comments