Aaj Logo

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 11:24am

مراکش کے تاریخی شہر مدینہ میں بھی نقصانات، قدیم مسجد منہدم ہونے کا خدشہ

مراکش میں زلزلے سے مدینہ نامی قدیم شہر کو بھی نقصان پہنچا ہے جہاں ایک تاریخی مسجد کے منہدم ہونے کے خدشات ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس کے ساتھ صارف نے لکھا کہ 7 اشاریہ ایک شدت کے شدید زلزے کے باعث تاریخی کتبیہ مسجد منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔

ویڈیو میں مسجد کے بلند منار کو زلزلے سے ہلتے ہوئے دیکھا دیکھا جا سکتا ہے۔

کتبیہ مسجد 1147 میں قائم کی گئی تھی جو مدینہ میں واقع ہے۔ مدینہ کو موجودہ دور میں مراکش (Marrakesh) شہر کا حصہ ہی تصور کیا جاتا ہے۔

یہ مسجد کتبیہ اس لیے کہلاتی ہے کیونکہ اس کے نیچے کتابوں کی دکانیں تھیں۔ اس زمانے میں مراکش میں لکھنے پڑھنے کا شوق انتہا درجے تک پہنچا ہوا تھا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کتابوں کی ان دکانوں کی تعداد250 تھی۔ اس مسجد کا مینار 69 میٹر (221 فٹ) بلند ہے۔

واضح رہے کہ مراکش (Morocco) میں 6 اشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں 296 افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

زلزلے کے باعث متعدد قدیم عمارتیں اور رہائشی مکانات زبین بوس ہونے کے علاوہ کئی گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں۔

Read Comments