لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان کی عدالت پروڈکشن کیلئے اٹک جیل سے جواب طلب

ڈسٹرکٹ ایند سیشن کورٹ نے کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی
اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2023 02:37pm

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج احتشام عالم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی دو درخواستوں کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اور دیگر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ پر درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت میں پروڈکشن کے لئے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل سے جواب طلب کرلیا جب کہ عمران خان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر فریقین کونوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عدالت پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

Read Comments