لاہور میٹرو بس کو حادثہ، 8 خواتین زخمی

میٹرو بس ٹریک پر جنگلے کے ٹوٹےہوئے لوہے کے راڈ سے ٹکرائی، عینی شاہد
شائع 09 ستمبر 2023 03:09pm

لاہور میٹرو کو حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں 8 خواتین زخمی ہوگئیں۔

شاہدرہ سےگجومتہ تک چلنے والی میٹرو بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 8 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔

اس ضمن میں عینی شاہد کا کہنا ہے کہ میٹرو بس ٹریک پر جنگلے کے ٹوٹےہوئے لوہے کے راڈ سے ٹکرائی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

میٹرو بس کے مسافر نے کہا کہ ٹریک پر آیا ہوا لوہےکا ٹوٹا راڈ حفاظتی جنگلے کا تھا، راڈ سے ٹکراتے ہی بس بے قابو ہو کر حفاظتی جنگلے سے جالگی۔

Read Comments