راولپنڈی میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شہید، 3 ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کی جارہی ہے
شائع 10 ستمبر 2023 09:09am

راولپنڈی میں روات کےعلاقہ میں پولیس ریڈنگ پارٹی پر ڈاکؤوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل عدیل ظفر شہید ہوگیا۔

واقعے میں کانسٹیبل عاشر اور عادل زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک کر دیئے گئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

Read Comments