Aaj Logo

شائع 10 ستمبر 2023 11:41am

طورخم بارڈر کی مسلسل بندش پر افغان وزارت خارجہ کا تفصیلی بیان سامنے آگیا

طورخم بارڈر کی مسلسل بندش پر افغان وزارت خارجہ کا تفصیلی بیان سامنے آگیا ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر تیار ہیں۔ طورخم پر ایک پرانی چوکی کی تعمیر نو کرنے والی ہماری سیکیورٹی ٹیم پر فائرنگ کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ بارڈر کی بندش دوطرفہ ہی نہیں علاقائی تجارت کے لیے بھی نقصان دہ ہے، ہمارے برآمدگی کنٹینیرز کراچی پورٹ پر کلیئرنس کے انتظار میں ہیں۔

اس سے قبل نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے پاکستان کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ طور خم بارڈر پر پاکستانی سرحد کے اندر افغانستان نے چوکی بنانے کی کوشش کی ہے۔

Read Comments