Aaj Logo

شائع 10 ستمبر 2023 01:26pm

کراچی میں ستمبر میں اب تک 94 ڈینگی کیسز سامنے آگئے

کراچی ڈینگی اور ملیریا پھیلانے والے مچھروں کے نشانے پر آگیا۔ شہرمیں رواں سال ملیریا کے 2 ہزار ایک سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، ستمبر میں اب تک 94 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

سندھ میں ڈینگی کے مزید 16مریض سامنے آگئے، رواں ماہ کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں ڈینگی کیسز کی تعداد ایک ہزار71 ہوگئی ہے۔

کراچی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شہر بن گیا، ستمبرمیں اب تک کراچی سے ڈینگی کے 94 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں ضلع شرقی سے 51، جنوبی سے 16، وسطی سے 12 ، کورنگی 7 ،ملیر 4 اورکیماڑی سے 4 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال کراچی میں875، حیدرآباد ڈویژن میں 120 ڈینگی کے مریض سامنے آئے، ڈینگی سے رواں سال سندھ میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال ملیریا کے دو ہزار ایک سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ سندھ کے 30 اضلاع سے دو لاکھ 96 ہزار210 ملیریا کے کیسز سامنے آئے۔

Read Comments