Aaj Logo

شائع 11 ستمبر 2023 01:23pm

میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں سفر کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری

پنجاب کابینہ نے میٹرو، اورنج لائن ٹرین میں بزرگوں معذور افراد اور طلبا و طالبات کو فری سہولت دینے کی منظوری دے دی ہے۔

نگران وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کا ملتان میں اجلاس ہوا، جس میں ورکرز کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کا بینہ کے فیصلے کے بعد وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے فوری نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

Read Comments