سائفر کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر تکنیکی اعتراض دور کرنے کی ہدایت

اسد عمر کی ضمانت کی درخواست الگ سنی جائے گی، جج آفیشل سیکرٹ عدالت
شائع 11 ستمبر 2023 02:53pm

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اورشاہ محمود کی درخواست ضمانت پرسماعت چودہ ستمبر تک ملتوی کردی۔

جج آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت ابوالحسنات نے کہا کہ اسد عمر کی ضمانت کی درخواست الگ سنی جائے گی۔

عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کودرخواست ضمانت میں ترمیم کرنے کی مہلت بھی دے دی۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کو درخواست ضمانت پرتکنیکی اعتراض دورکرنے کی ہدایت بھی کی۔

Read Comments