Aaj Logo

شائع 13 ستمبر 2023 08:25am

سکھر ملتان موٹر وے پر ڈاکوؤں کی مبینہ لوٹ مار، فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق

گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر ڈاکوؤں کی مبینہ لوٹ مار کے دوران علاقہ مکینوں کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گھوٹکی کے قریب سکھر ملتان موٹر وے ایم 5 پر ڈاکوؤں کی مبینہ لوٹ مار کے دوران علاقہ مکینوں اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شہری جاں بحق جب کہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اہل علاقہ نے پولیس پر بروقت نہ پہنچنے کا الزام لگایا اور کہا کہ فائرنگ کےدوران پولیس نہیں پہنچی جب کہ ہم ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے رہے۔

پولیس نے علاقہ مکینوں کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری کو چوکی نمبر130 پر بھیج دیا گیا تھا، البتہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments