نوشہرہ میں مسافر کوچ کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی

بس میں 25 افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل
شائع 13 ستمبر 2023 08:58am

رسالپور رشکئی انٹرچینج کے قریب توازن بگڑنے کے باعث مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 14 زخمی ہوگئے۔

نوشہرہ کے رشكئی انٹر چینج کے قریب لاہور سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 14 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اور نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا، بس میں 25 افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھے۔

ریسکیو کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جنہیں پشاور کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

Read Comments