راولپنڈی: گن پوائنٹ پر موبائل شاپ سے لاکھوں روپے اور موبائل فون لوٹ لیے گئے

گن تان کر نقدی لوٹنے کی فوٹیج سامنے آگئی
شائع 13 ستمبر 2023 09:23am

راولپنڈی میں ڈکیت گن پوائنٹ پر موبائل شاپ سے ڈیڑھ لاکھ نقدی اور موبائل فون گن پوائنٹ پرلوٹ لیے گئے ،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کرلی.

راولپنڈی کے علاقے موہڑہ چھپر میں تھانہ دھمیال کی حدود میں موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات میں ڈکیت گن پوائنٹ پر دوکاندار سے ڈیڑھ لاکھ نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نقاب پوش گن تانے موبائل شاپ سے نقدی لوٹ رہا ہے،ایک ڈاکو ہیلمٹ پہنے دوکان کے اندر گھوم کر باہر کا جائزہ بھی لیتا رہا۔

ڈاکوؤں نے دوکاندار سے موبائل فون اور سمارٹ واچ بھی چھین لی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے دوکاندار کو لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

Read Comments