حلقہ بندیوں کے ٹھیک 54 دن بعد انتحابات ہوں گے، رانا ثناء اللہ

نواز شریف وطن واپس آکر پارٹی کو منظم کریں گے، سابق وفاقی وزیر
شائع 13 ستمبر 2023 03:25pm

سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کہ نواز شریف وطن واپس آکر پارٹی کو منظم کریں گے اور حلقہ بندیوں کے ٹھیک 54 دن بعد انتحابات ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان تشریف لا رہے ہیں، وطن واپس آکر پارٹی کو منظم کریں گے اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخاب کے لیے نئے مرد شماری پر تمام جماعتوں کو متفق ہونا خوش آئند بات ہے۔ حلقہ بندیوں 30 نومبر کو مکمل ہو جائے گی جس کے ٹھیک 54 دن بعد انتحابات ہوں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔

Read Comments