Aaj Logo

شائع 13 ستمبر 2023 10:22pm

مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج ہیک ہوگیا

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آفیشل فیس بک پیج ہیک ہوگیا ہے، فلپائن سے مولانا فضل الرحمان کا آفیشل پیج ہیک کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کے آفیشل پیج پر ایک ملین سے زائد فالورز تھے، پیج کی ریکوری کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کرلیا ہے۔

جمیعت علمائے اسلام کے میڈیا سیل نے ہیک شدہ پیج سے ہوئی کسی بھی غیر متعلقہ پوسٹ سے اظہار لاتعلقی کیا ہے۔

Read Comments