Aaj Logo

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2023 11:41am

عدالت کا عمر سرفراز چیمہ اور یاسمین راشد کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنے کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

وکلاء نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست دائر کی جس میں کہا گیا کہ عمر چیمہ کو ویل چیئر پر عدالت پیش کیا جاتا ہے، وہ کمر کی تکلیف سمیت دیگر امراض میں مبتلا ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے بھی کینسر کے علاج کے لئے سروسز اسپتال سے ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عمر سرفراز اور یاسمین راشد کے علاج کے لئے دائر درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ احاطہ عدالت سےگرفتار

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمر سرفراز چیمہ کا ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت سےرجوع

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دونوں رہنما 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق مقدمات میں گرفتار ہیں۔

Read Comments