Aaj Logo

شائع 14 ستمبر 2023 12:02pm

افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، الات کاجائزہ لے کر ہی طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر کئی سال سے عمل پیرا ہے، پاکستان نے اپنے پڑوسی ملک کی مدد کیلئے نیک نیتی سے معاہدے پرعمل کیا، معاہدے کے غلط استعمال پر شدید تشویش ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، پاکستان اپنے چیلنجز پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے، افغانستان سے خطرات پر تشویش ہے، طورخم بارڈر کی بندش عارضی ہے، پاکستان حالات کا جائزہ لے کر ہی طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ کرے گا۔

Read Comments