ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، چینی کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی مہنگی ہوئی تھی، دکاندار
شائع 14 ستمبر 2023 01:01pm

ملک کے مخلتف شہروں میں ذخیرہ اندوزوں کے حکومتی خلاف کریک ڈاون کے بعد فی کلو چینی کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت مزید کمی بعد 152 روپے کلو پر آگئی ہے، 10 روز کے دوران ہول سیل میں چینی کی قیمت 26 روپے کلو کم ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ ریٹیل میں چینی کی قیمت 160 روپے کلو پر آگئی ہے، 10 روز میں فی کلو چینی کا بھاؤ 30 روپے کم ہوا ہے۔

دوسری جانب پشاور میں بھی چینی کی قیمت میں واضح کمی آنے لگی ہے، فی کلو چینی کی قیمت 190 سے کم ہوکر 160 روپے تک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، چینی، گندم اور کھاد کی ہزاروںبوریاں برآمد

سپریم کورٹ میں چینی کی قیمتوں کے تعین کا کیس سماعت کیلئےمقرر

دکانداروں کے مطابق ذخیرہ اندوزی کے باعث چینی مہنگی ہوئی تھی جب کہ شہریوں نے چینی کی قیمت میں کمی کے بعد دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کا مطالبہ کردیا۔

Read Comments