Aaj Logo

شائع 15 ستمبر 2023 08:57am

روس کا امریکا کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

روس نے امریکا کے دو سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سفارتکاروں پر غیر ملکی ریاست کے ساتھ تعاون کرنے والے روسی شہری سے روابط رکھنے کا الزام ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی سفارتخانے کے فرسٹ سیکریٹری جیفری سلن اور سیکنڈ سیکریٹری ڈیوڈ برنسٹین کو 7 روز میں ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے، دونوں امریکی سفارتکار غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے روس سے سفارتکاروں کی بے دخلی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روس سے بھاگ کر امریکا جانیوالا وزیر ٹرک چلانے پرمجبور

روس کو ہتھیاروں کی فراہمی پر شمالی کوریا کو نتائج بھگتنا پڑیںگے،امریکا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا روس کے اقدامات کا مناسب جواب دے گا، روس نے تعمیری سفارت کاری میں مصروف سفارتکاروں کے خلاف کارروائی کرکے نیا محاذ کھول دیا ہے۔

Read Comments