مظفرآباد میں تیندوے کا زخمی بچہ روڈ پر آگیا، شہری دیکھنے کیلئے جمع

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ چیتے کا بچہ پیاسا اور بھوکا ہے
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2023 02:10pm

مظفرآباد میں برارکوٹ کے مقام پر خوراک کی تلاش میں سڑک پر آنے والے تیندوے کا بچہ ریسکیو نہ کیا جاسکا، انسانوں کا ہجوم دیکر واپس جنگل میں چلا گیا۔

برارکوٹ کے مقام پر خوراک کی تلاش میں آبادی کا رخ کرنے والا تیندوے کا بچہ کئی گھنٹے سڑک کے کنارے تماشا بنا رہا اور وائلڈ لائف کی ٹیم بھی اسے ریسکیو نہ کرسکی۔

عوام کا ہجوم دیکھ کر تیندوا واپس جنگل میں لوٹ گیا۔

وائلڈ لائف حکام کے مطابق تیندوے کا بچہ زخمی نہیں تھا سڑک میں آتے ہی خوفزدہ ہوگیا اور اب وہ واپس جنگل میں چلا گیا ہے۔

Read Comments