Aaj Logo

شائع 15 ستمبر 2023 03:49pm

ممبئی: شدید بارش میں لینڈنگ کرنیوالے طیارے میں آگ لگ گئی

بھارتی شہر ممبئی کے ائرپورٹ پر ایک نجی جیٹ حادثے کا شکار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ اڑان بھرنے جارہا تھا کہ شدید بارش کی وجہ سے رن وے سے پھسل گیا کیونکہ اس وقت بارش کی وجہ سے حد نگاہ کم تھی۔

یہ واقعہ شام پانچ بجکر چار منٹ پر پیش آیا جس کی وجہ سے ائرپورٹ پر تمام آپریشنزعارضی طور پر بند کر دیے گئے۔ طیارہ وشاکھاپٹنم سے ممبئی آرہا تھا۔

حادثے کے وقت طیارے میں چھ مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔

طیارے میں آگ لگنے کے بعد کے باوجود کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

طیارہ ایک نجی کمپنی کا ہے جو کارپوریٹ مسافروں اور دوسرے افراد کے لیے سفری خدمات پیش کرتی ہے۔

Read Comments