رینجرز کا حب ریور روڈ میں گوداموں پر چھاپہ، چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد

ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستےافغانستان بھیجی جاتی تھی، ترجمان رینجرز
شائع 15 ستمبر 2023 07:23pm

سندھ رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر واقع گوداموں میں چھاپے مار کر چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کرلئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستےافغانستان بھیجی جاتی تھی۔

سندھ رینجرز کا صوبے میں چینی کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اور ترجمان رینجرز کے مطابق حب ریور روڈ پر واقع گوداموں پر چھاپے کے دوران ایک لاکھ چالیس ہزار چینی کے بیگ برآمد کرلئے گئے ہیں۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ضبط کی گئی چینی کی مالیت ایک ارب سےزائد ہے، اور ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جاتی تھی، برآمدشدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

Read Comments