کراچی کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

بجلی نہ ہونے سے کاروبار بھی متاثر ہوگیا ہے،علاقہ مکین
شائع 16 ستمبر 2023 09:27am

شہرقائد کے مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 36 گھنٹوں سے علاقوں میں بجلی نہیں ہے،جس کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے سے کاروبار بھی متاثر ہوگیا ہے۔

بھینس کالونی، برکات مدینہ سمیت دیگرعلاقے بجلی نہ ہونے سے متاثر ہیں۔

Read Comments