نگراں وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد

انوارالحق نے بیان میں اپنی خوشی کا اظہار کیا
شائع 16 ستمبر 2023 12:21pm

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر اوورسیز پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔

اس حوالے سے ایکس پوسٹ پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے اسے اپنی حکومت پر اعتماد قراردیا۔

انہوں نے لکھا، ’اوورسیز پاکستانیوں کا غیر معمولی تعاون ہماری حکومت پر آپ کے اعتماد کا اظہار ہے‘۔

Read Comments