نجی اسکول ویڈیو اسکینڈل، ملزم کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے تفتیشی افسرسے آئندہ سماعت پرچالان طلب کرلیا
شائع 16 ستمبر 2023 01:48pm

کراچی کےعلاقے گلشن حدید میں اسکول پرنسپل کی خواتین سے زیادتی کرنے کے کیس میں ملزم کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ملزم عرفان غفور کوعدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔

عدالت نےملزم عرفان غفورکوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیجتے ہوئے تفتیشی افسرسے آئندہ سماعت پرچالان طلب کرلیا ہے۔

کیس کی مزید سماعت 20 ستمبرتک ملتوی کی ہے اور ملزم کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں دو مقامات درج ہیں۔

Read Comments