Aaj Logo

شائع 16 ستمبر 2023 04:45pm

چیف جسٹس الوداعی خطاب کے دوران آبدیدہ، خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیہ دے دی

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے الوداعی خطاب کے دوران خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیح دے دی اور اس دوران وہ آبدیدہ ہوگئے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ افسران اور اسٹاف کے ساتھ الوداعی خطاب کیا اور وہ دوران خطاب آبدیدہ ہوگئے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے دوران خطاب کو خود کو ڈوبتے سورج سے تشبیح دے دی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کے ساتھ بطور سپریم کورٹ جج 9 سال بڑے اچھے گزرے، میری حالت اب ڈوبتے سورج جیسی ہے، آپ لوگوں کا ابھی وقت پڑا ہے، آپ سب اپنی بھرپور لگن سے کام کریں۔

مزید پڑھیں

عمرعطا بندیال نے ریٹائرمنٹ سے 2 روز قبل چیف جسٹس ہاؤس خالیکردیا

چیف جسٹس نے جاتے جاتے پی ڈی ایم کی نیب ترامیم کالعدم قرار دے دیں،تفصیلی فیصلہ جاری

آئینی معاملات میں الجھا کرامتحان لیا گیا، عدالت کی کارکردگیمتاثرہوئی، چیف جسٹس

جسٹس عمرعطاء بندیال نے مزید کہا کہ ملک کو معاشی اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، جب سب اکٹھے ہوں گے تو یہ بحران نہیں رہے گا، آپ سب کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کی سروس کا آج آخری روز ہے، نامزد چیف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

الوداع ہونے والے چیف جسٹس عمر عطابندیال کا دور تنازعات سے بھرپور رہا ہے، ان پر مختلف الزامات لگائے جاتے رہے، ’گڈ ٹو سی یو‘ کے معاملے پر بھی چیف جسٹس کو شدید رد عمل کا سامنا کرنا پڑا۔

Read Comments